کوئٹہ (سٹی ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکڑ و اراکین زونل کمیٹی نے گزشتہ روز میر پور خاص میں بعض شر پسند عناصر کی جانب سے خواتین اور صحافی حضرات سے بدتمیزی کرنے اور بعد میں پریس کانفرنس کے ذریعے کروڑوں لوگوں کے چاہنے والے محب وطن قائد الطاف حسین کےخلاف بدتہذیبی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھنائونا عمل اور ملک کے بااختیار اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ مذکورہ عناصر کی جانب سے بار بار ایسی نازیبا حرکات کو دہرانا پاکستان کے عوام میں انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں سیاست ہر ایک کا جمہوری حق ہے اور جمہوری اور سیاسی اصولوں میں رہ کر عوام کو اپنا موقف پیش کرنا چاہیے لیکن مذکورہ لوگ جانے کن ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے پریس کانفرنس میں بدتہذیبی اوربدتمیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے حکومت کی جانب سے اس بے ہودگی اور اشتعال انگیزی کا نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے اشتعال انگیزی کی وجہ سے عوام کی جانب سے احتجاج فطری عمل ہے انہوں نے کہاکہ مذکورہ عناصر کو بد تہذیبی سے روکاجائے تاکہ ملک کے عوام ایک پرامن فضاء میں زندگی گزار سکیں انہوں نے کہاکہ میر پور خاص میں شر پسند لوگوں نے خواتین اور صحافی حضرات سے بد کلامی اور تشدد کیا جبکہ ہمارے قبائلی اور اسلامی طور طریقوں میں خواتین سے بدتمیزی کی اجازت نہیں پاکستان کا کوئی بھی مہذب معاشرہ اسے برداشت نہیں کرسکتا اگر حکومت نے مذکورہ لوگوں کو ان حرکتوں سے نہ روکا تو عوامی جذبات کو قابوں میں رکھنا مشکل ہوگا۔