• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری کردار کشی کے لیے بلاگرز کو استعمال کیا گیا،محسن عباس

کراچی (ایجنسیاں) اداکار اور گلوکار محسن عباس نے کہا ہے کہ میری کردار کشی کے لیے بلاگرز کو استعمال کیا گیا اور انہیں اس کے عوض پیسے دیے گئے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس کا کہنا تھا کہ سابقہ اہلیہ کو رقوم بھیجنے کے لیے اکاؤنٹ نمبر مانگا تو عدالتی نوٹس موصول ہوا، میری کردار کشی کے لیے باقاعدہ بلاگرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھ پر عائد ہونے والے الزامات تشدد، غبن سمیت تین الزام کی تحقیقات کیں اور مجھے بے قصور قرار دیتے ہوئے مقدمے کو ختم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شائد میں نے تلخ کلامی کی، میں نے اہلیہ سے اکاؤنٹ نمبر کی تصدیق کی کیونکہ میں ان کے اکاؤنٹ پر رقم منتقل کرنا چاہتا تھا، اس بات کے اگلے ہی روز کورٹ نوٹس موصول ہوا۔ محسن عباس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کے دوران سب بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھوتے ہیں، اس کام کے لیے باقاعدہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔
تازہ ترین