• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان سے گریگ چیپل، رچرڈز، واٹسن کی ملاقات

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیمکے سابق کپتان گریگ چیپل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز اور آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن نے بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم ہائوس میں اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ، مالک ندیم عمر یا کوئی کھلاڑی نہیں تھا۔ پی ایس ایل دیکھنے اسلام آباد پہنچنے والے گریگ چیپل عمران خان کے ساتھکرکٹ کھیل چکے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ کوئٹہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ندیم عمر نے گذشتہ سال سے عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگا ہوا ہے۔ ویوین رچرڈز عمران خان کے بے تکلف دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ غیر ملکیوں کی پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سر ویوین رچرڈز نے عمران خان کے ساتھ اپنی یادیں تازہ کیں۔

تازہ ترین