• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جف ہے یا گف؟ دہائیوں پرانی بحث کا درست تلفظ سامنے آگیا

لندن ( جنگ نیوز) خاصے عرصے سے لوگوں میں یہ بحث جاری ہے کہ gif کا تلفظ ہارڈ جی یعنی گ سے ہوتا ہے یا سافٹ جی یعنی ج سے ہوتا ہےاور آخرکار دنیا کی مقبول ترین انیمیٹڈ تصاویر کی ویب سائٹ gifpy اور ایک پینٹ بٹر برانڈ jif نے اس لفظ کے درست تلفظ کے بارے میں بتادیا ہے۔ اس ویب سائٹ اور پینٹ بٹر کمپنی نے اس بحث کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت gif کا تلفظ گف ہے جف نہیں ہے ۔یعنی gif کو گف جبکہ jif کو جف کہا جائے گا اور اس کیلئے ایک خصوصی جار بھی تیار کیا گیا ہے جس پر یہ دونوں الفاظ لکھے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گفی کی جانب سے 10 ارب انیمیٹڈ تصاویر کو روزانہ استعمال کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے گف سرچ انجن کی بنیاد 2013 میں رکھی گئی تھی اور صارفین کو اس میں اپنی پسند کی تصاویر کی تلاش کے ساتھ انہیں پوسٹ، ایمبیڈ، شیئر اور دیگر کا موقع بھی ملتا ہے۔ سائٹ کے بانی اور سی ای او ایلکس چنگ کے مطابق 'ہم جانتے ہیں صرف ایک ہی جف ہے اور وہ پینٹ بٹر (مونگ پھلی کا مکھن) ہے اگر آپ گفس کو تلاش کررہے ہیں تو اس کیلئے صرف ایک گفی ہے۔ اگر آپ سافٹ جی تلفظ کو استعمال کرتے ہیں تو jif.com پر جائیں، اگر آپ ہارڈ جی پر زور دیتے ہیں، تو شکریہ، ہم جانتے ہیں کہ آپ درست ہیں۔ ویسے جف اور گف کی بحث 1987 میں انیمیٹڈ تصاویر کی آمد کے بعد سے ہورہی ہے ۔ اس امیج فائل فارمیٹ کے بانی اسٹیو وائٹی نے 2013 میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آکسفورڈ انگلش ڈکشنری دونوں تلفظ کو قبول کرتی ہے مگر وہ غلط ہیں، اس کا تلفظ جف ہے۔ مگر 7 سال بعد بھی بحث ختم نہ ہو سکی اور اسی وجہ سے گفی نے جف بمقابلہ گف میمز پر ایک لنک www.giphy.com/jif بھی تیار کیا ہے۔
تازہ ترین