• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر کی تقریب حلف برداری ملتوی، امریکا کا خیر مقدم

کابل (نیٹ نیوز )امریکہ نے افغان حکومت کی طرف سے صدر اشرف غنی کی دوسری صدارتی مدت کے لیے ہونے والی حلف برداری کی تقریب کے ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی ایلچی کاکہنا ہے کہ تقریب 9 مارچ تک ملتوی کی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت میں سب کی شمولیت ہونی چاہیے جو افغان عوام کی اُمنگوں کی مظہر ہو۔

ادھر امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو شیڈول صدارتی حلف برداری کی تقریب کو نو مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

تازہ ترین