• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ کے علاقے صدر میٹرو سٹیشن کے قریب دوراہزنوں کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی رات دوموٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پرایک راہگیر سے پرس اور موبائل فون چھینا اور بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران انکی موٹرسائیکل رش میں پھنس گئی ۔ شہریوں نے دونوں ملزموں کو پکڑ کر پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین