• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کے ناقص انتظامات پر 10فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیا کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 10 فوڈ پوائنٹسکو سربمہر جب کہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ 30ہزار 500روپے جرمانہ عائدکیا،وہاڑی میں بسم اللہ کریانہ اینڈ ملک شاپ،مظفر گڑھ میں خلیل اینڈ سنز کریانہ سٹور اور کاشف کریانہ سٹور،ڈیرہ غازی خان میں شاہین کریانہ سٹور،لیہ میں نوراں خان سپائسز ڈسٹری بیوٹر،راجن پور میں ارشد نظام کریانہ سٹور اور ارشد شاہ کریانہ سٹور،بہاولنگر میں رحمٰن ڈیری شاپ اور مظہر ملک کلیکشن سنٹر جبکہ راجن پور میں بسم اللہ پولٹری شاپ کو سربمہر کیا گیا،فوڈ سیفٹی ٹیموں نےجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیائے خور و نوش،ملاوٹی مسالہ جات،کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا۔
تازہ ترین