• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں یکم مارچ سے زکوٰۃ تقسیم شروع کی جائیگی، عمر فاروق

پشاور(نمائندہ خصوصی)صوبائی زکواۃ کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئر مین انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کی تمام ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹیوں کو زکواۃ فنڈز جاری کردئے گئے ہیں صوبے بھر میں مارچ سے زکواۃ کی تقسیم شروع کی جائے گی خیبر پختونخوا میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر ااعلی محمودخان کی ہدایت پر زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاجبکہ وہ خود صوبے بھر میں زکواۃ فنڈز کی تقسیم کی مانیٹرنگ و نگرانی کرینگے،صوبے بھرمیں غریب مستحقین کو انکے گھروں کی دہلیز پر زکواۃ دی جائے گی اور کوئی بھی غریب مستحق زکواۃ سے محروم نہیں رہے گاانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے تمام اضلاع میں غرباء میں رمضان پیکجز بھی تقسیم کئے جائینگے،خیبر پختونخواکے تمام تعلیمی اداروں و دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلباء و طالبات کو ماہانہ وظائف دئیے جائیں گے یتیموں کی مالی مدد کی جائے گی،معذوروں و بیوہ خواتین کی بھی مالی مدد کی جائے گی،جبکہ غریب بچیوں کو شادی کے جہیز کے لئے جہیز فنڈز سے رقم دی جائے گی،صوبے بھرمیں غریبوں کی مفت علاج کے لئے تمام ہسپتالوں کو فنڈزجاری کر دئیے گئے ہیںانجینئر عمر فاروق نے کہا کہ زکواۃ کی تقسیم میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائیں گی جبکہ بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔
تازہ ترین