• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کی بروقت مکمل کیا جائیگا، وزیر آبپاشی

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی لیاقت خان خٹک نے وزیر اعلی کے مشیر برائے توانائی و برقیات حمایت اللہ خان کے ہمراہ مردان میں مچئی برانچ سے 6 کلومیٹر لفٹ سائیڈ کینال پٹرول روڈ پر کام کا افتتاح بدھ کے روز کر دیا۔ کینال پٹرول روڈ کی لاگت 6 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ جس میں تین پل بھی شامل ہیں۔ صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے کہا کہ عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں حقیقی تبدیلی لا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کینال روڈ میں حائل رکاوٹیں مثلاً درخت اور بجلی کے کھمبوں کے سلسلے میں فوری طور پر محکمہ جنگلات اور پیسکو کے ساتھ مل کر جلد مسائل حل کئے جائیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مشیر توانائی حمایت اللہ خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ریکارڈ ترقیاتی کام کر رہی ہے۔ جس سے عوام کی زندگیوں میں واضح فرق آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لفٹ سائیڈ کینال پٹرول روڈ کی تعمیر سے مقامی لوگوں اور ماربل کے شعبے سے وابستہ ٹرانسپورٹرز کیلئے آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہونگی۔ مشیر توانائی نے صوبائی وزیر آبپاشی کا مردان کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرمحکمہ آبپاشی کے حکام نے بخشالی نہر ،چورا مائنر کی مرمت اور بحالی سمیت دیگر منصوبوں کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی۔ ارکان صوبائی اسمبلی میر فرزند خان اور ابراھیم خان خٹک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین