• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ طلبی ،جرم ثابت ہونے پر ملزم کوقیدوجرمانے کی سزاء

پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر سےایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 20 سال قید اور ایک لاکھ 60ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنادی ،عدالت نے ملزم کو 382بی کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کی دوران مقدمہ حراست قید میں شمار کردی لیکن جرمانہ جمع نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید سات ماہ اور 20 دن قید میں رہیں گے ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم علی حسن ساکن چارسدہ حال حیات آباد پشاور پر الزام ہے کہ انہوں مدعی مقدمہ ڈاکٹر اسد اللہ ڈبگری گارڈن سے ایک کروڑ روپے بھتہ بذریعہ فون طلب کیا تھا۔ اور اس دوران ایک خط بھی گھر کے سامنے پھینک دیا تھا جس میں بھتہ نہ دینے پر مدعی مقدمہ کو سنگین نتائج کی دھمکیا ں دی تھی پولیس کی سائبر فرانزک یونٹ نے فون کال اور خط کی تحقیقات کی اور ملزم کو گرفتارکیا اور ملزم کے خلاف مختلف مقدمات کی تحت مقدمہ درج کردیا ، گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو دفعہ 387کی تحت پانچ سال اور 50ہزار روپے جرمانہ ، 7ایچ اے ٹی اے کی تحت پا نچ سال اور 50ہزار روپے جرمانہ، 506کی تحت تین سال اور 10ہزار روپے جرمانہ اور 25ٹیلی گراف ایکٹ کی تحت دو سال اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنا دی جرمانہ جمع نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید سات ماہ اور 20دن قید میں رہینگے ۔
تازہ ترین