• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت مصنوعی طریقوں سے کام کر رہی ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کبھی بھی ایسی پالیسیاں نہ ہی مرتب اور نہ ہی اپنائی گئیں جن کا براہ راست فائدہ عوام کو ملتا اور ملکی معیشت میں بہتری نظر آتی۔پاکستانی معیشت کسی طورپر بھی صحیح سمت میں نہیں ہے بلکہ یہ کہاجاسکتا ہے کہ یہ مصنوعی طریقوں سے کام کررہی ہے۔جو اعداد وشمار حکومت اور سرکاری ادارے دکھاتے اور بتاتے ہیں وہ اصل حقائق کے منافی ہیں اور یہ زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ ینگ اکنامسٹس کانفرنس2020 ء بعنوان: ”پاکستان میں پائیدارگروتھ اور معاشی ترقی“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاسیمینار سے ڈپٹیگورنراسٹیٹبینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید سندھ حکومت کے چیف اکنامسٹ ڈاکٹر نعیم الظفر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ،چئرپرسنشعبہ معاشیات ڈاکٹر روحی احمد اور ڈاکٹر صفیہ منہاج نے بھی خطاب کیا- ڈاکٹر قیصر بنگالی نے مزید کہا کہ جب تک اخراجات میں کمی، برآمدات میں اضافہ،آمدنی کے نئے ذرائع،زرعی پیداوار میں اضافہ اور نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں نہیں لایا جائے گا،اس وقت تک پاکستان کی معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی۔ ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے ماضی قریب اور حالیہ معاشی صورتحال کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت نے جو اقدامات کئے ہیں اس سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔معیشت سست روی کا شکار ضرورہے مگر امید ہے کہ یہ بہت جلدمستحکم صورت اختیار کرلے گی کیونکہ پالیسیوں کا تعین درست سمت میں کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم الظفر نے صوبائی حکومت کے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے مکمل ہوتے ہی صوبے اور بالخصوص کراچی میں نمایاں تبدیلی نظرآئے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ یہ بہت ہی سنجیدہ اور قومی ایجنڈا ہے،پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل جل کرکام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن ہوسکےدریں اثناء ڈاکٹر شاہد قریشی،ایم اے فیصل خان،ڈاکٹر محمد صابر،صہیب جمالی اور عثمان حنیف نے پینل ڈسکشن بعنوان: نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام ”کامیاب جوان پروگرام“ میں شرکت کی۔

تازہ ترین