• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، محکمہ ریلیف پشاور کے ملازمین کیلئے احتیاطی تدابیرجاری

پشاور میں محکمہ ریلیف نے ملازمین کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق گلے ملنا اور ہاتھ نہ ملانے سے متعلق ملازمین کو شائستگی سے سمجھایا جائے، جبکہ بائیو میٹرک مشین سے ملازمین کی حاضری بھی روک دی گئی ہے۔

احتیاطی تدابیر کے مطابق سائیڈ ریلنگ، دروازوں پر دستک وغیرہ سے گریز کیا جائے، کمپیوٹر، ٹیلی فون سمیت دفتری اشیاء چھونے کے لیے مناسب دستانوں کا بندوبست کریں۔

محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملازم کو کھانسی اور زکام ہو تو ماسک کا استعمال لازمی کرے، کھانسی اور زکام کی تکلیف محسوس ہونے پر فوری اسپتال سے رجوع کریں۔

اس کے علاوہ ماسک کے ایک دن سے زیادہ استعمال سے گریز کیا جائے، تمام باتھ روم سے تولیے ہٹانے اور صاف ستھرے تولیے رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ ریلیف کی ہدایات کے مطابق تمام ملازمین دن میں 3 تا 4 مرتبہ صابن سے ہاتھ دھونے کی عدالت ڈالیں۔

تازہ ترین