• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور: محکمہ خوراک کے گندم کے دو گوداموں پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

شکارپور میں محکمہ اینٹی کرپشن  نے محکمہ خوراک کے گندم کے دو گوداموں پر چھاپے مارے، 5 سالہ ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا۔

اینٹی کرپشن پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں شکارپور میں محکمہ خوراک کے سنجاری محلہ اور ریلوے کراسنگ میں واقع گندم کے دو گوداموں پر چھاپے مارے۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سعید احمد بھیو کے مطابق گوداموں سے 70 ہزار گندم کی بوریاں غائب تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بوریاں محکمہ خوراک کے افسران نے مبینہ طور پر افغانستان اسمگل کی ہیں۔

سرکل آفیسر نے بتایا کہ گوداموں میں موجود 2 لاکھ سے زائد بوریوں میں مٹی اور پتھر ملے ہوئے ہیں۔

محکمہ خوراک کے افسران پر  24 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن نے چھاپے کے دوران گوداموں کا 5 سالہ ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا۔

تازہ ترین