• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن آج بھی موجود ہے، اُسے جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ایئروائس مارشل

دشمن آج بھی موجود ہے، اُسے جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ایئروائس مارشل


ایئروائس مارشل طارق ضیا نے کہا ہے کہ 27 فروری سب پاکستانیوں کے لیے اہم ہے، دشمن آج بھی موجود ہے، اسے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فضائیہ نے جو کیا اس کا تعلق صرف پاک فضائیہ سے نہیں بلکہ پوری قوم سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے ہی آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں اپنا کردار ادا کیا۔

اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی قوم ہی تھی جس نے پاک فضائیہ کا ساتھ دے کر  انہیں مضبوط بنایا اور فضائیہ میں ولولہ پیدا کیا جس نے ہمیں نامکمن کو ممکن کرنے کی ہمت دی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن آج بھی موجود ہے، اُسے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایئرفورس کے افسران، الحمرا آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ائیروائس مارشل طارق ضیا نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا اور فنکاروں کی محنت کو سراہا۔

تازہ ترین