• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ظفرمرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کو یہ کراچی اور اسلام آباد میں یہ پتہ چلا تھا کہ دونوں شہروں میں ایران سے آنے والے دو مبینہ مریض موجود ہیں جس کے بعد حکومت متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کرکے ان کے مکمل معائنے اور ٹیسٹ کا انتظام کیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا آج سرحدی شہر تفتان پہنچے، جہاں پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ نے اُنہیں بریفنگ دی۔ ایرانی شہر زاہدان میں پاکستانی قونصلیٹ کے محمد رفیع نے بھی مسافروں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفاقی مشیر صحت نے امیگریشن آفس اور خیمہ اسپتال کا بھی دورہ کیا اور زائرین سے ملاقات کرکے انہیں ہر ممکن سہولیات کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین