• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان (نمائندہ جنگ ) ملتان میں پی ایس ایل کے ٹکٹ سوشل میڈیا پر چار گنا مہنگے داموں بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر گروہ کی جانب سے پانچ سو روپے والی ٹکٹیں دو ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے ایک شہری کی ٹیلی فون کال بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں ٹکٹیں بلیک کرنے والے کوکہتے سنا جاسکتا ہے کہ 500روپے والی ٹکٹ دو ہزار روپے میں فروخت کی گئی ہیں اور تمام ٹکٹیں فروخت بھی ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین