• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12روپے والا ماسک 50میں فروخت کرنیوالے یونٹ پر چھاپہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کرونا وائرس سے بچائو کیلئے مارکیٹ سے ماسک غائب ہونے کا ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔سب رجسٹرار سٹی اقبال سنگھیڑا،ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر نوید انور اور دیگر پر مشتمل ٹیم نے چکلالہ سکیم تھری میں چھاپہ مار کرماسک تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا جو بارہ روپے والا ماسک پچاس روپے میں مارکیٹ میں بیچ رہا تھا۔یونٹ مالک وسیم سے بیس ہزار تیار ماسک اور تقریبا پانچ لاکھ ماسک کا خام مال پکڑا گیا۔یونٹ روزانہ بیس ہزار ماسک تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چھاپہ کے بعد انتظامیہ کے ساتھ یونٹ مالک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ روزانہ بیس ہزار ماسک تیار کرکے مارکیٹ میں بارہ روپے کے حساب سے ہی فراہم کرے گا۔جس کے بعد آج (جمعہ) انتظامیہ کچھ ماسک عوام میں مفت تقسیم کریگی۔
تازہ ترین