• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سالانہ ایک لاکھ 66ہزار افرادتمباکو نوشی سے مر رہے ہیں‘ پناہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کی اہم وجہ ہے‘ اور دل کی بیماریوں کا علاج کافی مہنگا ہے جسے غریب اور متوسط طبقہ برداشت نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجر جنرل مسعود الرحمان کیانی نے سول سوسائٹی الائنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سینئر ڈاکٹرز‘ وکلاء‘ علماء‘ تمباکو متاثرین اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو کا خطرناک ترین پہلو ملک پر پڑنے والا صحت کے مسائل کا بوجھ ہے جو ایک سو43 ارب روپے ہے جبکہ ان مصنوعات سے حاصل ہونیوالی آمدنی صرف 90ارب روپے ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ قومی خزانے کو نقصان کا سامنا ہے۔ میجر جنرل (ر) محمد اشرف خان نے کہا کہ تمباکو بیچنے والی کمپنیاں مستقبل میں اپنی مارکیٹ کو وسیع کرنے کیلئے کم عمر افراد اور خواتین کو اپنا ہدف بنا رہی ہیں۔ جنرل (ر) کمال اکبر نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 66ہزار لوگ سالانہ صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے مر رہے ہیں۔
تازہ ترین