• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو میں کان دھماکے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 50ہزارفی کس امداد کا اعلان

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر)    ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے ہنگو میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 50ہزار روپے فی کس اور زخمیوں کے لئے 25-25 ہزار روپے فی کس مالی امداد کا اعلان بھی کیا ۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے  ۔ گزشتہ ماہ بھی ہنگو  میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 7 مزدور جاں بحق ہوئے تھے تو ایم ڈی پاکستان بیت المال نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے7 مزدوروں کو شانگلہ جاکر ان کے لواحقین کے لئے 50-50ہزار روپے فی کس مالی امداد کے چیک بھی تقسیم کئے تھے اور زخمی ہونے والے مزدور جو پمز ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل تھے ایم ڈی پاکستان بیت المال کی ہدایت پر اُن زخمی مزدوروں کے علاج کیلئے 27لاکھ روپے کے چیک پمزہسپتال کو دیئے گئے ۔ 
تازہ ترین