• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن بیورونے 5بچے حفاظتی تحویل میں لےلئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کاآپریشن عدم توجہی غفلت کا شکار بھیک مانگتے 5 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں9سالہ ولید ، 11سالہ اکرم،11سالہ سلطان،8سالہ امیر عباس،11سالہ معیزشامل ہے۔ بچوں کومختلف علاقوں سے ریسکیو کیا گیا،بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورومنتقل کردیاگیاہے۔ لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔ بچوں کا تعلق کراچی اور ملتان کے مختلف علاقوں سے ہے۔
تازہ ترین