• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج کا خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا،رخسانہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اختر عباس سے پسند کی شادی کی جس پر رشتہ دار طلاق لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں،وہ اپنی مرضی سے شادی کرکے گھر سے آئی ہے،اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے ایما پر پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
تازہ ترین