• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن سفیر کی وی سی جامعہ پشاور سے ملاقات، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ پر اتفاق

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر بیرنہارڈ شیلاگ ہیگ نے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان سے ملاقات میں مشترکہ تحقیقی وتعلیمی ، ثقافتی سرگرمیوں اور جرمن تعلیمی تبادلہ پروگرام کے فروغ پر اتفاق کرلیا ہے یونیورسٹی نے اس مقصد کیلئے پروفیسر حزب اللہ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے، جرمن سفارتخانہ اور پشاور یونیورسٹی کی مجوزہ مشترکہ سرگرمیوں کا حتمی روڈ میپ جلد تیار کیا جائیگا۔ جرمن سفیر نے وی سی جامعہ پشاور کی جانب سے فیکلٹی کیلئے ڈاڈ سکالرشپ کی تجویز پر عمل درآمد پر بھی رضا مندی ظاہر کی اور یقین دلایا کہ اس پرجلد پیش رفت کی جائیگی۔ گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سٹیفن ونکلر نے اپنے ادارے کی جانب سے جرمن زبان دانی کے متعلق آگاہ کیا جبکہ پاکستان میں جرمن زبان کے 50اساتذہ کے ایلومنائی نیٹ ورک کو موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین