• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس، حفاظتی سامان کا بحران کیسے پیدا ہوا ؟

پاکستان میں دو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کے بعد ماسک این 95 کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حفاظتی سامان کے بحران پر ینگ فارمسسٹ ایسوسی ایشن نے بحران کی ذمہ داری ڈریپ اور وزارتِ صحت پر ڈالتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی سامان بطور امداد بیرون مُلک بھیجنے کے باعث حفاظتی بحران پیدا ہوا۔

فارمسسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بحران کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط کے مطابق ڈریپ کی جانب سے 20 ملین سے زائد ماسک بیرون مُلک بطور امداد بھیجوائے گئے۔

خط کے متن کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ماسک بیرون مُلک جانے کے باعث پاکستان کو کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والے حفاظتی سامان کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسوں کو بھی حفاظتی سامان میسر نہیں ہے ۔

تازہ ترین