• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسرکی مریضہ کا مفت علاج کرانے کےلیے ہائیکورٹ کا سندھ حکومت کو حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کینسر میں مبتلا خاتون صنوبر کا مفت علاج کرانے کے لیےسندھ حکومت کو حکم دیتے ہوئے خبردار کیاہےکہ مریضہ سے پیسے لینے یا غیر معیاری علاج کرانے کی شکایت آئی تو سخت کارروائی کی جائےگی۔ جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں دورکنی بینچ نےگٹگا، مین پوری اورماواسمیت دیگر مضراشیاء کی خرید وفروخت کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔سرکاری وکیل نےکہاکہ گٹکا سمیت دیگر جان لیواشیا ءکی تیاری اور فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا بل منظورکردیاعدالت نے آئی جی سندھ اور ہوم سکریٹری کوٹونس جاری کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی ۔
تازہ ترین