• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗبین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے 5ارکان گرفتار ٗمسروقہ گاڑیاں برآمد

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے تین ارکان سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑیاں اور نقدی برآمد کرلی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی نے ڈی ایس پی ٹائون مختیارخان کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دنوں تھانہ حیات آباد اور تہکال کی حدود میں چورو ں نے دو افراد کو گاڑیوں سے محروم کردیا تھا جبکہ تہکال میں ایک فلیٹ سے سات لاکھ روپے چوری کئے گئے تھے جس پر انہوں نے ڈی ایس پی کینٹ مختیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹائون آصف خان پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے رحمت حسین ولد خوش ولی خان کے فلیٹ سے چوری کرنے والے وحید خان ولد رضا خان کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم برآمد کر لی ایک اور کاروائی کے دوران بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے ارکان محمد ہارون ولد ثواب گل ،محمد آیا ز ولد منیر شاہ اور ملاداد ولد عجب گل ساکنان جمرود کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 5عدد مسروقہ موٹر کاریں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
تازہ ترین