راولپنڈی(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی) راولپنڈی میں کئی گھنٹےجاری رہنے والی بارش کی وجہ سے پنڈی اسٹیڈیم میں میزبان اسلام آباد یونائیٹیڈ اور پشاورزلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔پی ایس ایل فائیو میں یہ پہلا میچ ہے جو بارش کی نذر ہوا ہے۔جمعے کو گراونڈ اسٹاف کی کوششوں سے بارہ بارہ اوورز کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16رنز سے شکست دی تھی ۔صبح گیارہ بجے شروع ہونے والی بارش رات گئے تک جاری رہی ۔امپائروں نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ہفتے کو دن بھر جاری رہنے والی بارش نے آوٹ فیلڈ کو شدید متاثر کیا تھا ۔جگہ جگہ پانی کھڑا ہوا تھا۔جس کے باعث شام چھ بج کر 40منٹ پر امپائروں اور میچ ریفری روشن ماہناما نے چیف کیو ریٹر آغا زاہد کی مشاورت کے بعد باضابطہ میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا،میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پانچ پانچ اوورز کرانے لازمی تھی۔اتوار کو پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔