• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جنسی و جسمانی تشددکیسز میں اضافہ، دو ماہ میں 41واقعات

پشاور(نیوزرپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں جنسی اور جسمانی مختلف نوعیت کے 41کیسز رونماء ہو ئے ،ماہرین کے مطابق سسٹم کمزور ہے سزاؤں پر فوری طور پر عملدرآمد نہیں ہوتا، کوئی گواہی کیلئے نہیں آتا،سرکاری ریکارڈ کے مطابق گزشتہ دو مہینے کے دوران 41کیسز میں 12کیسز میجر کیسز تھے 29کیسز چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ خیبر پختونخوا اور 6کیسز جونائل سسٹم آرڈیننس کے تحت دائر کئے گئے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جنسی اور جسمانی مختلف نوعیت کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جنسی اورجسمانی تشدد کے کیسز میں مسلسل اضافہ پر ماہرین نے موقف اختیار کیا ہے کہ سسٹم کمزور ہے سزاؤں پر فوری طور پر عمل درآمد نہیں ہوتا اور ا یسے کیسز میں کوئی گواہی کے لئے نہیں آتا معاشرے کے مختلف پہلوؤں کے باعث جنسی اور جسمانی تشدد کا شکار ہونے والے عدالتوں میں نہیں آتے اگر فوری طور پر سزائیں دی جائیں تو ایسے کیسز کم ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین