• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور شانگلہ میں 3حادثات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی اور شانگلہ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے 3 مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں واقع ایک گودام میں سامان سر پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ادھر لانڈھی بھینس کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، بارش میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق

دوسری جانب خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔

پی ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق لڑکیوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان کو امدادی سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین