• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ: کوچ ، ٹرک اور کار میں تصادم، 6 مسافر ہلاک، 13سے زائد زخمی

مستونگ ( نامہ نگار ) کو ئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوچ، کار اور مزاد ٹرک کے تصادم میں 6مسافر ہلاک اور 13سے زائد زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ سورگز کے مقام پر کوچ ٹرک سے ٹکرائی جبکہ عقب سے آنیوالی کار کوچ میں جا گھسی، شدید زخمی کوئٹہ منتقل،حادثے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات 9بجے کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سورگز کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کا مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے خوفناک تصادم ہوا جبکہ اس دوران کوچ کے پیچھے آنے والی کار بھی قابو نہ پاسکی اور کوچ میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 6مسافر موقع پر جاں بحق اور 13سے زائد شدید زخمی ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین