• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سپر لیگ 5 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ شام 7 بجے راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

آج کھیلا جانے والا میچ پشاور زلمی کا چھٹا اور کراچی کنگز کا پانچواں میچ ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر دیگر ٹیموں میں ملتان سلطانز پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز تین میں سے کوئی بھی میچ نہ جیتنے کے باعث آخری نمبر پر ہے۔

واضح رہے کراچی کنگز نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا۔

تازہ ترین