پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پی اے ایف باسکٹ بال سمیت صحت مدن سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی ، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سے سرگودھین اسپرٹ پبلک اسکول کی تقریب میں ملاقات میں کیا ، ۔ کیمپ دو ماہ تک جاری رہا ۔
اصلاح الدین صدیقی کیمپ کمانڈنٹ ، سید سمیر حسین ہیڈ کوچ ، عباس حیدر ، سید صغیر حسین ، واصف رضا کوچز تھے تربیتی کیمپ میں کراچی کے 20 سے زائد اسکولز اور کالجز کی 60 طالبات نے شرکت کی ، پہلے شیخ عارف شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیول اسٹار نے ابوریحان کرکٹ کلب کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ۔
سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون سات مظہر اعوان نے انعامات بھی تقسیم کئے ، کراچی ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز کے فائنل میں حنیف خان الیون نے منظور جونیئر الیون کو 0-2 سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی مہمان خصوصی ٹرپل اولمپئن افتخار سید تھے۔
دوسری ڈی ایم سی ساؤتھ آل کراچی نذیراحمد شہید سائیکلنگ ریس ولیدرحیم نے جیت لی خواتین کی ریس میں صدف فرقان نے پہلی پوزیشن حاصل کی مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی ساؤتھ ملک فیاض اعوان نے انعامات تقسیم کئےکے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتما م کے ڈی اے پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں انجینئرنگ کی ٹیم نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو لینڈ ریکوری نے اکاؤنٹس کی ٹیم کو شکست دی، مہمان خصوصی ڈی ایس پی لائسنس برانچ (ناظم آباد)کے ادریس احمد تھے،غلام یاسین بھٹی اور دلاور عنایت نے مسٹر سائوتھ اور جونیئر مسٹر سائوتھ کا ٹائٹل جیت لیا،تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض اعوان نے انعامات تقسیم کئے۔