• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں پاک افغان سرحد 9 مارچ تک بند رکھنےکا اعلان

چمن میں پاک افغان سرحد 9 مارچ تک بند رکھنےکا اعلان


افغانستان میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث چمن میں پاک افغان سرحد 9 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

اعلان کے مطابق دو طرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کی بندش کا فیصلہ وزارتِ داخلہ اور وزارتِ تجارت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بابِ دوستی سے ویزا پاسپورٹ پر بھی دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

بندش کے بعد سرحد پر اسکریننگ ایک ہفتے کے لیے مؤخر رہے گی، تاہم سرحد پر اسکریننگ ٹیمیں بدستور موجود ہیں۔

پاک افغان سرحد پر اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے تاہم کرونا کا کوئی مشتبہ مریض سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد تفتان میں 10 روز قبل پاک ایران سرحد بند کر دی گئی تھیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں آج بھی بند ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ افغانستان سے کورونا وائرس کے مریض پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں، جس کے بعد پاک افغان سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین