• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفے کی گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا الزام، نوازشریف، آصف زرداری، یوسف گیلانی کیخلاف ریفرنس

نیب کا نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف گیلانی کیخلاف ریفرنس


اسلام آباد(بلال عباسی) نیب نے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی ، سابق صدر آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کے دو افراد کیخلاف توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑیوں کی جعلی بنک اکاونٹس سے ادائیگی پر نیا ریفرنس دائر دائر کردیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کےکلفٹن کراچی میں ذاتی گھر بھی منجمد کرنیکی منظوری دیدی۔

نیب کی جانب سے توشہ خانہ سے گاڑیوں کی خریداری پر ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے پر پیر کو احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے ، نیب کے مطابق آصف زرداری ، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔

آصف علی زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انور مجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے کی، آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور متحدہ عرب امارات سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں جنہیں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے ذاتی استعمال میں رکھ لیں۔

نیب کے مطابق نواز شریف 2008 میں کسی عہدے پر نہیں تھے لیکن انہیں بغیر کوئی درخواست دیئے یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ سے گاڑی دی اور ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی بینک اکاونٹ سے کی، نوازشریف نے جان بوجھ کر یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی فوائد حاصل کئے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو چار سات اور12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے،ٹرائل کرکے سخت سزا سنائی جائے ۔

تازہ ترین