• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نوازکی بیماری پر اپنے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، تجزیہ کار

حکومت نوازکی بیماری پر اپنے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، تجزیہ کار 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان وجیہہ ثانی کے پہلے سوال ڈاکٹر یاسمین راشد یا فردوس عاشق اعوان، نواز شریف کی بیماری سے متعلق کس حکومتی عہدیدار کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی بیماری پر اپنے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔

تمام تر تحفظات کے باوجود نواز شریف کی بیماری سے متعلق ڈاکٹر یاسمین راشد کا موقف درست کہوں گا،نواز شریف کی بیماری پر فردوس عاشق اعوان کے موقف سے متفق ہوں۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود نواز شریف کی بیماری سے متعلق ڈاکٹر یاسمین راشد کا موقف درست کہوں گا، یاسمین راشد جو کہہ رہی ہیں اس کے ثبوت ہیں یہ علیحدہ بات ہے کہ یہ ثبوت سچے ہیں یا جھوٹے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان بتائیں کن کرداروں نے نواز شریف کی بیماری سے متعلق فکس میچ کھیلا اور میڈیا ہاؤسز کون سے ہیں انہیں بے نقاب کریں، میڈیا ہاؤسز نے سنسنی پھیلا کر نوازشریف کو باہر بھجوایا توآپ نہ جانے دیتیں۔

نواز شریف کی بیماری سے متعلق شکوک و شبہات اس لئے ہیں کہ سترہ ہفتے گزر گئے مگر تشویشناک حد تک بیمار قیدی دو ہارٹ سرجریز والے نواز شریف ایک دن کیلئے اسپتال میں نہیں رہے۔

تازہ ترین