• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجُن کی ملاقات

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجُن نے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال اور باہمی اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹو موبائل اور آئی ٹی میں کوریا کے اشتراک کا خیر مقدم کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے، ویون کاٹن اور کاٹن یارن ٹیکسٹائل سیکٹر میں جنوبی کوریا کے پاس برآمدات کے مواقع بھی موجود ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید طریقوں سے زراعت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے میں جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید