• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت بسرا کے ڈی جی نیب ملتان اور سینئر افسران کیخلاف ہتک آمیز بیانات انکوائری پر اثر انداز ہونیکی کوشش ہے، نیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت بسرا کی طرف سے مختلف ٹی وی چینلز پر ڈی جی نیب ملتان اور نیب ملتان کے سینئر افسران کیخلاف نازیبا اور ہتک آمیز ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ملتان میں سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت بسرا کیخلاف نیب میں آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری جاری ہے، شوکت بسرا کی طرف سے ڈی جی اور نیب ملتان کے سینئر افسران کیخلاف نازیبا اور ہتک آمیز بیانات مبینہ طور پر جاری انکوائری پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، شوکت بسرا اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا قانون کے مطابق جواب دیں کیونکہ نیب قانون کے مطابق کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ شخص اسکا مؤقف لینے پر یقین رکھتا ہے تاکہ تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا سکیں، نیب نے تمام ٹی وی چینلز کو ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ نیب سے متعلق کوئی بھی خبریاپروگرام شائع یانشر کرنے سے پہلے قانون کے مطابق نیب کا مؤقف ضرور لیں۔

تازہ ترین