• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم آزادی موسیقی ٗنشترہال اور پشاور پریس کلب میں تقریبات ہونگی

پشاور ( وقائع نگار ) محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا اور پشاور پریس کلب کی کلچر کمیٹی کے زیر اہتمام آج منگل کے روز عالمی یوم آزادی موسیقی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام نشترہال میں شام پانچ بجے تقریب ہوگی جس میں معروف گلوکار اور موسیقار شرکت کریں گے جبکہ معروف گلوکار اپنے فن کا بھی مظاہرہ کریں گے پشاور پریس کلب میں بھی عالمی یوم آزادی موسیقی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی پشاور پریس کلب کی کلچر کمیٹی نے کلچر جرنلسٹس فورم اور ہنری ٹولنہ کے اشتراک سے آج کی رنگا رنگ محفل کو سجایا ہے تقریب آج دوپہر 2بجے شروع ہوگی اس سلسلے میں کلچر کمیٹی پشاور پریس کلب کے چیئرمین عابد خان نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی کے چیئرمین عابد خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں تین مارچ کے حوالے سے تقریب کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں کلچر کمیٹی کے ممبران احتشام الحق ٗروخان یوسفزئی ٗامجد علی خادم ٗسعد اور ہنری ٹولنہ کے صدر معروف گلوکار راشد احمد خان نے بھی شرکت کی تقریب میں پختونخوا کے نامور گلوکارٗ فنکار ٗموسیقار اور ہنرمند وں کے علاوہ دانشور شرکت کریں گے۔ تقریب کے پہلے سیشن موسیقی کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی ٗفن اور فنکاروں و ہنرمندوں کو درپیش مسائل پر مباحثہ ہوگا دوسری نشست میں محفل موسیقی منعقد ہوگی جس میں صوبے کے معروف سینئر گلوکار وں کے علاوہ نوجوان گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
تازہ ترین