پشاور میں موجود تاریخی سنہری مسجد کو دو دہائیوں بعد خواتین نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔
قیامِ پاکستان سے قبل تعمیر کی جانے والی سنہری مسجد میں خواتین کم و بیش 20 سال بعد نماز جمعہ باجماعت ادا کر سکیں گی۔
مسجد انتظامیہ کے مطابق خواتین نمازِ جمعہ اور عیدین پڑھنے کے لیے اس مسجد میں باقاعدگی سے آتی تھیں۔
تاہم امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث مسجد میں خواتین کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے کی طرح خواتین اپنے لیے مختص الگ ہال میں نمازِ جمعہ اور نمازِ عیدین ادا کر سکیں گی۔