• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر کو فون، فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت

وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر کو فون، فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت


وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے ادلب حملے میں ترک فوجیوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ ہے۔

انہوں نے پناہ گزینوں کی مہمان نوازی پر ترکی کی خدمات کو سراہا اور پاکستان کی طرف سے ہر قسم کی مدد کی پیشکش بھی کی۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو ادلب میں شامی فوج کے ترک فورسز پر حملے میں 34 ترک فوجی جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ترکی نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

ترک فورسز پر شامی حکومتی افواج کے حملوں کے بعد ترکی نے شامی صوبے ادلب میں آپریشن 'اسپرنگ شیلڈ ' کا آغاز کردیا تھا۔

تازہ ترین