• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، سعودیہ جانے پر پابندی میں 16 دن کی توسیع

کورونا وائرس، سعودیہ جانے پر پابندی میں 16 دن کی توسیع


کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے پر پابندی 16 دن تک بڑھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نئے سرکلر میں پابندی کی معیاد 31 مارچ تک بڑھائی گئی ہے، اس سے قبل وزٹ ویزا اور عمرہ زائرین پر 15 مارچ تک کے لیے پابندی لگائی گئی تھی۔

سعودی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر 31 مارچ تک عمرہ زائرین اور آن لائن ٹورسٹ ویزے کے حامل افراد سفر نہیں کرسکیں گے۔

سعودی ایئر لائن انتظامیہ نے اس حوالے سے تمام ایئر پورٹس کے اسٹیشن مینجرز کو آگاہ کردیا ہے، سعودی ایئر لائن انتظامیہ نے 31 مارچ تک عمرہ زائرین کی تمام ٹکٹیں منسوخ کرتے ہوئے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ایئر لائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین