• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں توسیع کی جائے گی، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات بہت اچھی رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ خود کو حزب اللّٰہ سے محفوظ رکھ سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لبنانی صدر 3 ہفتوں کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں اور اس سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن قائم ہونے کا قوی امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں اگر  روسی صدر شرکت کرتے ہیں تو یہ بہت مددگار ثابت ہوگا۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید