• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں مسلم کش فسادات پر تنقید، بھارت میں ایرانی سفیر کی طلبی

دہلی میں مسلم کش فسادات پر تنقید، بھارت میں ایرانی سفیر کی طلبی


نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی حکومت نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے "مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد" کے بیان اور بھارت پر تنقید کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے ۔منگل کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کو ایران کی جانب سے کسی ایسے تبصرے کی امید نہیں تھی۔بھارتی حکومت نے جواد ظریف کے بیان کیخلاف احتجاج کرنے کےلئے ایرانی سفیر علی چیگنی کو طلب کیا۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کی جانب سے غیر منصفانہ تبصرے پر سخت احتجاج درج کرایا گیا۔

تازہ ترین