خیبر پختون خوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہو گئیں۔
مشال یوسفزئی خیبر پختونخوا سے رکن سینیٹ منتخب ہوگئیں، ریٹرننگ افسر نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کا فارم 58 جاری کردیا۔
مشال اعظم یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے، اپوزیشن کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے، تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔
پی ٹی آئی کی رہنما ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ آج ہوئی، خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس سے قبل انتخاب شروع ہونے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ہوئی۔
سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو نامزد کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی صائمہ خالد نے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ اور آزاد امیدوار مہتاب ظفر بھی میدان میں تھیں۔