• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب امان اللہ قتل کیس، نواب ثناء اللہ زہری و دیگر باعزت بری

خضدار (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار جان محمد گوہر کی عدالت نے بی این پی کے مرکزی رہنماء نواب میر امان اللہ خان زرکزئی، ان کے نواسے اور دو محافظوں کے قتل کی سازش کے مقدمہ میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زرکزئی،نواب زادہ میر نعمت اللہ زرکزئی اور آغا شکیل احمد درانی کو باعزت طور پر بری کر دیا،تفصیلات کے مطابق بی این پی کے مرکزی رہنماء نواب امان اللہ خان زرکزئی کی بیوہ نے سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زرکزئی،ان کے چھوٹے بھائی نواب زادہ نعمت اللہ زہری،داماد آغا شکیل احمد درانی کو نواب امان اللہ خان زرکزئی کے قتل کی سازش میں نامزد کیا تھا جس کی روشنی میں مقامی لیویز نے مقدمہ درج کیا، منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار جان محمد گوہر کی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر نواب ثناء اللہ خان زہری،نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری اور آغا شکیل احمد درانی کو باعزت بر ی کر دیا۔
تازہ ترین