ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے کیس کو ڈیرہ غازی خان سیشن عدالت بھجواتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وکیل صفائی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو زیر بحث لایا جائے۔ عدالت نے کیس کو ریمانڈ کرتے ہوئے دوبارہ سیشن عدالت بھجوانے کا حکم دیا ہے۔