چین سے شروع اور پھر دیگر ملکوں میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا کے 80 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں وائرس 3 ہزار 206 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے جبکہ 92 ہزار 883 افراد بیمار ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین میں کورونا سے مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں البتہ یہاں نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 9 ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی 79 اور ایران میں 77 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں لگ بھگ 47 ہزار 900 افراد صحت یاب بھی ہو گئے ہیں۔