• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ، ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے، ایپکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایپکا میٹرک بورڈ کراچی کےصدر عبدالوہاب لاکھو دیگر عہدیداروںسلمان احمد خان، ارشاد احمدخان جمالی، ج، شکیل احمد، زیڈ۔ایچ۔ بھٹی، بلال حسین، شعیب سلیم اورامیربخش نےاجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ ور وزیر تعلیم سندھ اور کنٹرولنگ اتھارٹی سندھ گورنمنٹ کا محکمہ (یونیورسٹیز اینڈ بورڈز) سے مطالبہ کیا کہ میٹرک بورڈ کراچی میں ڈیلی ویجز کے ملازمین عرصہ درازسے اپنی خدمات ا نجام دے رہے ہیں،بورڈ کی اورتعلیم کی ترقی میں ان کابھی بہت بڑا کردار ہے، اس مہنگائی کے دور میں قلیل معاضوں میں گزر بسر دن بدن مشکل سے مشکل ترہوتا جارہاہے لہذان کوفوری طور پر مستقل کیا جائے۔ اس موقع پر ایپکا کراچی ڈویژن کے صدر سید توقیر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین