• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبران پارلیمنٹ کا احتجاج، قصر ناز کراچی ، چمبہ ہاؤس لاہور اور گورنمنٹ لاج کوئٹہ اورپشاور کے کرایوں میں کمی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزارت ہائوسنگ و تعمیرات نے ممبران پارلیمنٹ کے احتجاج کے بعد قصر ناز کراچی ، چمبہ ہائو سلاہور اور گورنمنٹ لاج کوئٹہ اورپشاورکے کرایوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے کمی کردی ہے۔ قومی اسمبلی سیکر ٹیریٹ کو وزارت ہائوسنگ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق قصر ناز کراچی اور چمبہ ہائوس لاہور کے سنگل روم کا کرایہ 3750روپے سے کم کرکے 2500روپے اور سویٹ کا کرایہ 7500روپے سے کم کرکے 5000روپے کردیاگیا ہے۔ فیڈرل لاج پشاور کے سنگل روم کا کرایہ 2500روپے برقرار رکھا گیا ہے اورسویٹ کا کرایہ بھی 5000روپے برقرار رکھا گیا ہے۔ فیڈرل لاج کوئٹہ کا کرایہ سنگل روم کا 2500سے کم کرکے 1870روپے اور سویٹ کا کرایہ 4500سے کم کرکے 3750روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جو افراد رہائش کی اہلیت نہیں رکھتے ان سے 30فیصد زیادہ کرایہ وصول کیا جا ئے گا۔
تازہ ترین