• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری زندگی میری مرضی اس سچ کو تسلیم کیا جائے، زارا نور عباس

کراچی (ایجنسیاں) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ میری زندگی میری مرضی نعرے کا دائرہ اختیار خواتین سے بڑھ کر سب کے حقوق کی عکاسی کرتا۔ ایک گفتگو میں اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر عورت مارچ میں لگایا جانے والا نعرہ دراصل یہ ہے کہ میری زندگی میری مرضی، ہمیں اس سچ کو تسلیم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے عورت مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کوئی بھی مارچ انسانیت کے لیے ہو تو یہ بہت اچھا ہے۔

تازہ ترین