ملتان(نمائندہ جنگ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ قاسم باغ پرگزشتہ روز ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس بارش کے باعث متبادل جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی، کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن، مذہبی سکالر مولانا محمد تقی عثمانی، وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پروفیسر ساجد میر، سید ضیا اﷲ شاہ بخاری، جمعیت علما پاکستان کے مولانا صاحبزادہ اویس احمد نورانی، پیر ذوالفقاراحمد نقشبندی، خانقاہ تونسہ شریف سے خواجہ مدثر سمیت متعدد مشائخ اور علمائے کرام نے شرکت کرنا تھی، جو جمعرات کی شب ملتان پہنچ بھی گئے تھے، گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے کانفرنس کا انعقاد نہ ہوسکا۔